پاکستان

ایبٹ آباد: لکڑی کے مکان میں آتشزدگی، ماں اور 8 بچے جھلس کر جاں بحق

آگ لگنے سے گھر میں موجود ماں، 4 بیٹیاں اور 4 بیٹے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، شوہر روزگار کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہے، پولیس
|

ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد کےگاؤں ترھیڑی میں لکڑی کے مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترھیڑی گاؤں میں واقع گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ لگنے سے لکڑی کا مکان دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

آگ سے کچے مکان کا ملبہ ماں اور 8 بچوں پر آگرا جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ملبے تلے دبے رہے، گاؤں کا راستہ دشوار اور پہاڑی ہونے کے وجہ سے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جیپ اور پیدل سفر کر کے جائے حادثے پر پہنچے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے گھر میں موجود ماں، 4 بیٹیاں اور 4 بیٹے جھلس کر جاں بحق ہوگئے، شوہر ذاکر عباسی روزگار کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہے۔

ایبٹ آباد میں ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی افسر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ ماں کی عمر 45 برس جبکہ بچوں کی عمریں 8 سال سے 18 سال کے درمیان تھیں، لاشوں کی شناخت ممکن نہیں، جاں بحق افراد کی اجتماعی قبریں بنائی جا رہی ہیں۔

اتوار کی شام کو ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد تمام میتوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

انتخابی نشان کا معاملہ: پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن کے ’متضاد رویوں‘ پر ماہرین کی تنقید

سال 2023 میں شادی کرنے والے قومی کرکٹرز

’غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 100 صحافی شہید‘