پاکستان

پنجاب، سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند، موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی جاتی ہیں، عوام دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، ترجمان موٹروے پولیس

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، جس کے سبب موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک، موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے ظاہر پیر تک اور موٹروے ایم الیون نارووال انٹرچینج سے سمبڑیال تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی جاتی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ دھند کے موسم میں دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

زیر حراست مظاہرین رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں، بلوچ یکجہتی کونسل کا حکومت کو تین روز کا الٹی میٹم

ٹک ٹاک کا استعمال ناجائز اور حرام ہے، جامعہ بنوریہ کا فتویٰ

اسرائیل کی غزہ میں عمارت پر بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید