پاکستان

کراچی: شہبازشریف نے انتخابات کیلئے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کے مصطفیٰ کمال بھی اس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 242 بلدیہ ٹاؤن سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کے مصطفیٰ کمال بھی اس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔

اس کے علاوہ میاں محمد شہبازشریف نے قصور کے حلقے این اے 132 میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، انہوں نے 2024 کے عام انتخابات میں این اے 123 سے بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی سابق وزیر اعظم نے پنجاب کے دو صوبائی حلقوں پی پی 158 اور 164 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، مرتضٰی سولنگی

بھارت: انتخابات میں کامیابی کے لیے مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

بھارت: عام انتخابات قریب آتے ہی کرناٹکا حکومت کا حجاب پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ