پاکستان

بھارت: انتخابات میں کامیابی کے لیے مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

فالس فلیگ آپریشن کی خبر بھارتی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی (را) کے زیر انتظام سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ڈھکے چھپے الفاظ میں دی ہے۔

انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا معصوم قیدیوں کونشانہ بنا کر ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کرنے کا گھناؤنا پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فالس فلیگ آپریشن کی خبر بھارتی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی (را) کے زیر انتظام سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ڈھکے چھپے الفاظ میں دی، ممکنہ آپریشن کامقصد قیدیوں کو تشددُ کا نشانہ بناکر انہیں پاکستانی در اندازی سے جوڑنا ہے، نریندر مودی کی سرکار کشمیریوں پر کی جانے والی بربریت کو چھپانا چاہتی ہے، اِن قیدیوں کو دہشتگرد دکھا کر فالس فلیگ آپریشن کی منظوری دی گئی جس کا چرچا سوشل میڈیا پر را سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی کروایا جا رہا ہے۔

بھارتی فورسز قیدیوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر لگانےکا ڈرامہ بنا چکی ہے، منصوبے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مکمل میڈیا بلیک آؤٹ کر دیا گیا ہے، کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

بھارت: عام انتخابات قریب آتے ہی کرناٹکا حکومت کا حجاب پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک کا استعمال ناجائز اور حرام ہے، جامعہ بنوریہ کا فتویٰ

وزیر آباد: تحریک انصاف کے امیدوار سے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے