پاکستان

وزیر آباد: تحریک انصاف کے امیدوار سے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے

الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں درخواست دی مگر آج چھٹی کے باعث کمیشن نے سننے سے انکار کر دیا، درخواست گزار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیر آباد سے تحریک انصاف کےامیدوار صاحبزادہ شاہ جہاں سے کاغذات نامزدگی چھین لیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق صاحبزادہ شاہ جہاں کو حلقہ پی پی 35 وزیرآباد سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دیا گیا، صاحبزادہ شاہ جہاں اور ان کے سپورٹرز کو پولیس نے حراست میں لیا،اس عمل کے خلاف ان کے رشتہ دار صاحبزادہ علی حیدر کی جانب سے کمیشن کو درخواست دی گئی، الیکشن کمیشن میں درخواست بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے دائر کی۔

درخواست میں انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ، آر پی او ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اورپی پی 35 وزیرآباد کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی میں درخواست دی مگر آج چھٹی کے باعث کمیشن نے سننے سے انکار کر دیا، پیر تک ویسے ہی سرکاری چھٹیاں ہیں پھر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بھی ختم ہو جائے گا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کر رہا ہے۔

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119، 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے، بیرسٹر گوہر خان کا اعلان

58 برس کا ہوچکا، عمر کے حساب سے کردار کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان