پاکستان

الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے، بیرسٹر گوہر خان کا اعلان

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، ایسے اقدامات سازش کا حصہ ہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیاگیا، ملک اس وقت افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ دونوں آپشن موجود ہیں، عدلیہ سے درخواست ہے ہماری پٹیشن جب بھی آّئے اسے سنیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، ایسے اقدامات سازش کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں 184 کے تحت اپیل دائر کی جاسکتی ہے، انتخابی نشان روکنے پر نشستیں آزاد امیدواروں کو ملیں گی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ،سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

58 برس کا ہوچکا، عمر کے حساب سے کردار کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

پی ٹی آئی سمجھ رہی تھی الیکشن کمیشن ماضی کی طرح آنکھ بند کیے رہے گا، سعید غنی

’سپریم کورٹ کےاحکامات واضح ہیں‘ کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے خلاف درخواست پرعدالتی ریمارکس