پاکستان

جلاؤ گھیراؤکیس: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6جنوری تک توسیع کردی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر یاسمین راشد سمیت تینوں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے یاسمین راشد سمیت، تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں6 جنوری تک توسیع کردی۔

ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور اسٹاف ممبر کی ضمانت منظور

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے گجرات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کا طویل مدتی نگران سیٹ اپ قرار