پاکستان

ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور اسٹاف ممبر کی ضمانت منظور

رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے سیکریٹری نعیم اللہ خان اور ڈرائیور ادریس کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

ہری پور کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے گرفتار سیکریٹری اور اسٹاف ممبر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے سیکریٹری اور اسٹاف ممبر کو ہری پور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ون نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب کے سیکریٹری نعیم اللہ خان اور ڈرائیور ادریس کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق نعیم اللہ خان کو عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے ہری پور سے گرفتار کیا گیا۔

ہری پور پولیس نے بتایا کہ نعیم اللہ خان کو دفعہ 212کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے گجرات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کا طویل مدتی نگران سیٹ اپ قرار

سردیوں کا مزہ دوبالا کرنے والی ’بلوچی فرائیڈ فش‘