پاکستان

کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، کار سوار باپ بیٹوں کی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری ہے، ایس ایس پی

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 12 ڈی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جابحق ہونمے والے 27 سالہ شخص کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس فیصل عبداللہ کا کہنا تھا کہ کار میں 4 افراد موجود تھے، اسامہ اپنے والد کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھا تھا جبکہ اس کے دو بھائی پیچھے موجود تھے ، ملزمان نے کار کو اسامہ کی سائیڈ سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، کار سوار باپ بیٹوں کی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری ہے۔