پاکستان

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پائپ لائن پھٹنے سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند

متاثرہ لائن کا مرمتی کام آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، شہر کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے، چیف انجینیئر واٹر کارپوریشن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی، جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔

لائن متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف انجینیئر واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثر لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے، متاثرہ لائن کا مرمتی کام آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے۔

عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کی اپیل مسترد کر دی، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی

جاپان: ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندیوں میں نرمی، دفاعی بجٹ میں 56 ارب ڈالرز کا اضافہ