پاکستان

سائفر ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا، شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سائفر معاملے کو سیاسی رنگ دیا، ملک کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا گیا، رہنما پیپلزپارٹی

رہنما پیپلزپارٹی اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کل سائفر سے متعلق اہم فیصلہ آیا ہے، سائفر ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پبلک ہوچکا ہے ، اس پر عوام رائے دے سکتی ہے، فیصلہ دینے والے نہایت قابل احترام ہیں، سیاسی مقاصدکے لیے کاغذ جلسےمیں لہرایا گیا، سائفر لہرانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 9 مئی جیسے ہولناک واقعات ہوئے،سائفر ایک بہت بڑا ڈرامہ تھا، سائفرکو غلط طریقے سے استعمال کرنے پرپاکستان کوشدید نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو گمراہ کیا گیا، آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سائفرکو مسئلہ بنایا، بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سائفر معاملے کو سیاسی رنگ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑا لیڈر ہمیشہ قوم اور ملک کے لیے قربانی دیتا ہے، 2018 میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، اقتدار کی ہوس کے لیے قومی اداروں کی ساکھ کو داؤ پر لگایا گیا، نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے غلط پیغام پہنچایا جارہا ہے، میڈیا کی آواز بند کرنے کے لیے اسمبلی میں بل لائے گئے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہر حکومت کو حق ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرے، ہمارے وزیراعظم کو پھانسی پر چڑھادیا گیا، گزشتہ حکومت کے تمام اقدامات غیرآئینی تھے، ملک میں آئین اور قانون کا بول بالا ہونا چاہیے۔

لاہور: عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 122 سے جمع

خواتین کے رونے سے مردوں کا غصہ کم ہونے کا انکشاف

پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع اسے عالمی گیس کوریڈور پر مثالی حیثیت مہیا کرتا ہے، برطانوی اخبار