پاکستان

لاہور: عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 122 سے جمع

سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی اُن کے وکیل رائے علی اور عمر طالب نے ریٹرننگ افسر کو جمع کروائے۔

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کاغذاتِ نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے جمع کروا دیے گئے۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی اُن کے وکیل رائے علی اور عمر طالب نے ریٹرننگ افسر کو جمع کروائے۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کے بعد الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین شیڈول کے مطابق امیدوار 24 دسمبر (کل) تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز

کنگنا رناوت کا اگلے سال بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

’انسانی اسمگلنگ کا شبہ‘، بھارتی مسافروں کو لے جانے والے طیارے کو فرانس ایئرپورٹ پر روک لیا گیا