پاکستان

خیبرپختونخوا میں 4 سیکریٹریز کے تقرری اور تبادلوں کی اجازت، اعلامیہ جاری

محکمہ تعلیم کے سابق سیکریٹری معتصم بااللہ کو اسٹیبلیشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی، اعلامیہ الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں 4 سیکریٹریز کے تقرری اور تبادلوں کی اجازت دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست پر مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری محکمہ تعلیم معتصم بااللہ کو تبدیل کر کے مسعود احمد کو ان کی جگہ نیا سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز محمود حسن کی جگہ فیاض علی شاہ کی بطور سیکریٹری تعیناتی کردی گئی ہے، محکمہ تعلیم کے سابق سیکریٹری معتصم بااللہ کو اسٹیبلیشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی جبکہ محکمہ ایکسائز کے سابق سیکریٹری محمود حسن کو سیکریٹری بین الصوبائی روابط کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

کراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

نصف سے زائد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کول پاور پروجیکٹس میں موصول ہوئی

جاپان: ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندیوں میں نرمی، دفاعی بجٹ میں 56 ارب ڈالرز کا اضافہ