پاکستان

خیبرپختونخوا: فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں

600 کلو غیر معیاری کباب اور 2000 کلو مضر صحت و غیر معیاری اچار بھی برآمد کرکے ضبط کر لیے۔

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 600 کلو غیر معیاری کباب اور 2000 کلو مضر صحت و غیر معیاری اچار بھی برآمد کرکے ضبط کر لیے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ چارسدہ روڈ پرکباب شاپس پر چھاپے کے دوران 600 کلو غیر معیاری کباب برآمد کر لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پشاور میں گودام سے 2000 کلو مضر صحت و غیر معیاری اچار بھی برآمد کرکے ضبط کر لیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گودام سیل کر کے فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق مزید کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ کوہاٹ روڈ پر واقع سکولز کینٹینز اور کباب شاپس کی بھی چیکنگ کی گئیں، جبکہ ہری پورحطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں بسکٹ اور غذائی اشیا کے کارخانوں کے معائنے بھی کیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے کہا کہ کارخانوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر گاہی، امپرومنٹ نوٹسز بھی جاری کیے گئے، ملاوٹ مافیا کا خاتمہ ہر صورت کرنا ہے۔

’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اداکار وِن ڈیزل پر جنسی استحصال کا الزام

چنیوٹ: 50 افراد کا قاتل، آئی ایس آئی دفتر پر حملے کا ملزم ساتھی سمیت ہلاک

چین: افواہیں پھیلانے میں ملوث ہزاروں آن لائن اکاؤنٹس بلاک