پاکستان

چنیوٹ: 50 افراد کا قاتل، آئی ایس آئی دفتر پر حملے کا ملزم ساتھی سمیت ہلاک

دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، محکمہ انسداد دہشت گردی
|

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 50 افراد کے قاتل اور آئی ایس آئی دفتر پر حملے کے ملزم کو مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاک کر دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی چنیوٹ کے علاقے میں کی گئی، آپریشن کے دوران دہشت گرد نے مزاحمت کی، اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ ساتھی سمیت مارا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غضنفر ندیم کے ساتھ مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی میں غضنفر ندیم ماسٹر مائنڈ تھا، غضنفرندیم 2011 سے مفرور تھا، مختلف ادارے تلاش جاری رکھے ہوئے تھے۔

مزید بتایا کہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود، جدید اسلحہ قبضہ میں لیا گیا، غضنفر ندیم عرف خالد حبیب مختلف القابات سے جانا جاتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر سمیت 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار، ایک اور باؤلر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر

امریکا: 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور، یوکرین کیلئے 30 کروڑ ڈالر مختص

کراچی: خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ