پاکستان

لعل شہباز قلندر کے مزار سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سونا چوری

حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار سے ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کیا گیا۔، منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں واقع لعل شہباز قلندر کے مزار سے 1کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کر لیا گیا اور پولیس نے محکمہ اوقاف کی ہدایت پر مزار کے منیجر کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

محکمہ اوقاف نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار سے ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کیا گیا۔

نگراں وزیر اوقاف سندھ عمر سومرو نے درگاہ کے منیجر کو معطل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اعتراف جرم کیا۔

محکمہ کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ مزار کے منیجر زبیر بلوچ پر اس چوری کا الزام لگا جس نے اپنی انکوائری کمیٹی کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران ڈکیتی کا اعتراف کیا۔

عمر سومرو نے منیجر کی پنشن روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کو محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا جبکہ ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

کس کی موت کب ہوگی؟ جاننے کے لیے اے آئی ٹول تیار

لیول پلیئنگ فیلڈ کیس: الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ آسکر کی دوڑ سے باہر