پاکستان

مسلم لیگ (ن)، آئی پی پی میں انتخابی اتحاد کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار

آئی پی پی اپنی فراہم کردہ لسٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر قائم ہے، مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کی قیادت کو تاحال انکار نہیں کیا، ذرائع

مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان انتخابی اتحاد کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور (ن) لیگ کی جانب سے آئی پی پی کو لسٹوں پر نظر ثانی کا پیغام بھجوا دیا گیا۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ آئی پی پی اپنی فراہم کردہ لسٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر قائم ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کی قیادت کو تاحال انکار نہیں کیا، جبکہ (ن) لیگ کی جانب سے آئی پی پی کی قیادت کو لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تاہم نواز شریف اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع آئی پی پی کے مطابق اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی تو تمام نشستوں پر کی جائیں گی۔