پاکستان

فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

قومی اور صوبائی کے حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں، فراز چوہدری کےساتھ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، حبا فواد

سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے ان کی اہلیہ نے جہلم کے حلقے این اے 60 اور 61 میں آئندہ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق فوادچوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پی پی 26 کے لیے اپنےکاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی کے حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں، فراز چوہدری کےساتھ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیرکے بھائی فراز چوہدری کو آج (22 دسمبر) جہلم سےگرفتار کر لیا گیا ہے۔

فراز چوہدری این اے 60 کے لیے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے۔

جہلم پولیس نے بتایا کہ فراز چوہدری متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں، فراز چوہدری پی ٹی آئی جہلم کے سابق جنرل سیکریٹری تھے۔

ماہرہ خان کو بچپن میں خود کا خیال نہ رکھنے پر افسوس

سراج الحق نے این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کا تحریری فیصلہ جاری، ’تمام جماعتوں کو انتخابی عمل میں مساوی موقع یقینی بنایا جائے‘