پاکستان

پرویزالہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے آئی وکلا کی ٹیم گرفتار

وکلا قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 پر صدر پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے۔

سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے آئی وکلا کی ٹیم کو چکوال میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وکلا قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 پر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے۔

دوسری جانب گجرات میں پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ سمیرا الٰہی کو بھی پولیس نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روک دیا، پولیس نے خواتین امیدواروں کو آر او آفس میں داخل نہیں ہونے دیا، قیصرہ الٰہی این اے 64 اور سمیرا الٰہی پی پی 34 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئی تھیں۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 23 سے حافظ عمار یاسر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آنے والے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ آج (22 دسمبر) ہی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلد مہیا نہ کیے جانے پر الیکشن کمیشن کو ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت دی تھی، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ان ہدایات کی روشنی میں اعلان کیا تھا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ابتدائی مثبت رجحان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی

سلامتی کونسل میں تنازع غزہ کے حل کیلئے تجدید شدہ قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع

یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو وائرل