پاکستان

کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کی تعمیر سے کثیر آبادی کو فائدہ ہوگا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

والٹن روڈ کو جدید طرز پر تعمیر کیاگیا ہے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کی تعمیر سےکثیر آبادی کو فائدہ ہوگا۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ والٹن روڈ کی تعمیر سے شہریوں کی مشکلات میں بھی کمی آئےگی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ والٹن روڈ کو جدید طرز پر تعمیر کیاگیا ہے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بُلند سطح پر

لاہورمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا تیسرا روز

جامعہ کراچی کی طالبات کا سال میں 3 بار کپاس کی پیداوارکا کامیاب تجربہ