پاکستان

لاہورمیں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا تیسرا روز

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹریفک انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ٹاون پلاننگ ونگ کا آپریشن جاری۔

لاہور میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے تیسرے روز کئی دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صبح سے جاری آپریشن میں واپڈا ٹاؤن لاہور میں کمرشل املاک سے تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں، کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹریفک انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی(ٹیپا) اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا آپریشن جاری ہے، ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے 27 املاک سیل کرکے تجاوزات کو ہٹا دیا۔

مشترکہ ٹیموں نے سیٹ بیک ایریا میں پارکنگ کی خلاف ورزی پر کیکس اینڈ بیکس کو بھی سیل کر دیا، کاسمیٹکس، رفعت لیس کو سیٹ بیک ایریا میں تجاوزات مسمار کر کے سیل کر دیا گیا جبکہ کوئٹہ شاہین سیٹ بیک ایریا پارکنگ میں ریمپ مسمار کر کے سربمہر کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ عثمانیہ ٹاور، الحیک ریسٹورنٹ پارکنگ ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر مسمار، بی ایف سی، بیوٹی سیکریٹ عثمانیہ بیڈنگ سیٹ بیک ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر سربمہر کر دیا گیا۔

جامعہ کراچی کی طالبات کا سال میں 3 بار کپاس کی پیداوارکا کامیاب تجربہ

جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

ایل این جی مہنگی ہو گئی، قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ