پاکستان

ایل این جی مہنگی ہو گئی، قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد نئی قیمت 15.45 ڈالر ہو گئی، نوٹیفکیشن

اوگرا نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 10.11 فیصد تک مزید اضافہ کردیا گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اوگرا نے یکم دسمبر سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی، سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی پالیسی اور کامیابی ان کو وزیر اعظم بنائے گی، منظور وسان

کراچی:عدالت کا غیرقانونی چارجڈ پارکنگ قائم کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بلوچ مظاہرین کی گرفتاری، عدالت کا خواتین کو احتجاجی مظاہرین کے منتظمین کے حوالے کرنے کا حکم