پاکستان

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری گرفتار

فراز چوہدری این اے 60 کے لیے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو جہلم سےگرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فراز چوہدری این اے 60 کے لیے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے تھے۔

جہلم پولیس نے بتایا کہ فراز چوہدری متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں، فراز چوہدری پی ٹی آئی جہلم کے سابق جنرل سیکریٹری تھے۔

خیال رہے کہ 20 دسمبر کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے حوالے سے جیل میں امور سرانجام دینے کی اجازت کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وہ جوڈیشل کسٹڈی پر سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید ہیں، الیکشن میں بطور امیدوار کاغذات جمع کروانے ہیں، وہ اسٹامپ پیپر کے اجرا اور دیگر امور کے لیے بھائی کو پاور آف اٹارنی مقرر کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے استدعا کی تھی کہ عدالت ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے امور کی انجام دہی کے لیے اجازت دے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وہ جہلم کی دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کسی کو اپنی جگہ نامزد نہیں کیا ہے، اگر وہ الیکشن نہ لڑ سکے تو ان کے بزرگ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

’اینیمل‘ میں رنبیر کپور پر ’مولا جٹ‘ کا کردار اپنانے کا الزام

فاروق ستار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے وقت بڑھانے پر الیکشن کمیشن کے مشکور

صوبائی اسمبلی کی 47، قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر فارم آج جمع کرائیں گے، امیر جماعت اسلامی