لائف اسٹائل

’اینیمل‘ میں رنبیر کپور پر ’مولا جٹ‘ کا کردار اپنانے کا الزام

بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں، تاہم قبل ازیں اس پر دوسروں کے گانے اور ایکشن سین کاپی کرنے کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔
Welcome

نئے ریکارڈ بنانے والی بولی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’اینیمل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور کے کردار رنوجے سنگھ کے روپ پر پاکستانی فلم مولا جٹ میں سردار جٹ کے روپ سے کاپی کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اکتوبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی، اپنی ریلیز کے چوتھے ہفتے کے دوران یہ فلم دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن گئی تھی، مقامی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم کو 2022 کے لیے برطانیہ میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ یہ 2022 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی جنوبی ایشیائی فلم ہے، یہی نہیں بلکہ یورپی ملک ناروے میں ہونے والے سالانہ ’بولی وڈ فلم فیسٹیول‘ میں فلم ساز بلال لاشاری کو فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لیے بہترین فلم ساز کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

دوسری جانب بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ کو رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

بابر علی نے پروگرام گپ شپ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بولی وڈ فلم اینیمل اور پاکستانی فلم مولا جٹ کے چند مناظر کے مماثلت ہونے پر گفتگو کی۔

بابر علی نے پاکستان فلم ’مولا جٹ‘ میں مرکزی کردار مولا جٹ کے والد سردار جٹ کا کردار ادا کیا تھا۔

بابر علی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں اپنے کردار اور اینیمل میں رنبیر کپور کے کردار رنوجے سنگھ کے درمیان مماثلت کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اینیمل میں فائٹنگ سیکونس میں رنبیر کا روپ مولا جٹ کے روپ جیسا ہے، انہوں نے کہا کہ انسپائریشن کہیں سے بھی لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ اینیمل میں بھی ایسا ہوا ہو۔

بابرعلی نے کہا کہ ’اللہ نے مولا جٹ کو جتنی عزت دی اس میں کوئی شک نہیں، یہ بڑی بات ہے، ہم کسی بھی چیز سے انسپائریشن لے لیتے ہیں، کوئی ہیرو یا ولن سے متاثر ہوتا ہے یا کوئی ڈائریکٹر کسی اور ڈائریکٹر کے کام سے متاثر ہوسکتا ہے۔‘

بابرعلی نے اینیمل اور مولاجٹ کے متعدد سین کی مماثلت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اینیمل میں بھی کچھ چیزیں ایک جیسی ہوگئیں، میں نے دیکھی بھی ہیں، میرا مولا جٹ کے شروع کا جو گیٹ اپ (get up) ہے رنبیر کا مشین گن نکالنے کے لیے باکس کو توڑنا بالکل مولا جٹ کی طرح ہے، بوبی دیول کا کردار 5 منٹ تک ویسا ہی ہے۔

بابر علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہاں اس نے اوپر بیٹھ کر سگریٹ پی ہے میرا وہ کردار نہیں تھا مجھے ویسے ہی لٹا دیا تھا۔

دونوں فلموں میں مناظر کی مماثلت پر انہوں نے کہا کہ ’سین ایک جیسے ہوسکتے ہیں۔‘

بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں، تاہم قبل ازیں اس پر دوسروں کے گانے اور ایکشن سین کاپی کرنے کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔

کچھ دن قبل یہ خبر سامنے آئے تھی کہ ’اینیمل‘ میں بوبی دیول پر فلمایا گیا وائرل ہونے والا گانا ’جمال جمالو کدو‘ دراصل ایرانی گانا ہے، جسے پہلی بار 1950 میں ریلیز کیا گیا تھا اور بھارتیوں نے اسے نئے انداز میں بناکر فلم میں شامل کیا۔

اس کے علاوہ اداکار محب مرزا کے فین پیج کی جانب سے ان کی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کے فائٹنگ سین کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’اینیمل‘ میں مذکورہ سین کو کاپی کرکے شامل کیا گیا۔

محب مرزا نے بھی مذکورہ سینز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنا ردعمل دیا اور انہوں نے اینیمل کو ’چائنا میڈ‘ فلم قرار دیا ہے۔

’اینیمل‘ پر پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کا ایکشن سین کاپی کرنے کا الزام

فلم میں میری موت کا منظر دیکھ کر والدہ رو پڑیں، بوبی دیول

بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ میں 70 سال قبل بنا ایرانی گانا چوری کرکے شامل کرلیا گیا