پاکستان

سندھ ہائیکورٹ: میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع

عدالت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر جاری داخلوں کا عمل روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے بتایا کہ سندھ حکومت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔

بعد ازاں، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 10 ستمبر کو سندھ بھر سے 40 ہزار سے زائد طلبہ نے جے ایس ایم یو کی جانب سے منعقدہ ایم ڈی کیٹ میں شرکت کی تھی، پیپر لیک ہونے کے الزامات پر حکومت کو تحقیقات کرنا پڑیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پیپر ٹیسٹ شروع ہونے سے پانچ گھنٹے پہلے واقعی لیک ہوا تھا

اسلام آباد: طیبہ گل ہراسانی کیس، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

غیر شرعی نکاح کیس: بشری بی بی کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی