ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے اسلام آباد میں کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران نسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان گرفتار پر شہریوں سے 51 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے،گرفتار ملزمان میں سیف اللہ اور ظہور احمد شامل ہیں جنہیں گولڑہ موڑ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔
اے ایف آئی نے الزام لگایا ہے کہ ’ملزمان نے متاثرین کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے‘ یونان میں ملازمت دلوانے کے نام پر متاثرین سے مجموعی طور پر 51 لاکھ روپے ہتھیائے گئے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، وہ بغیر اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز لائسنس کے شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، 3 عدد یونان کے جعلی ویزا اسٹیکرز برآمد کے علاوہ 3 عدد موبائل فونز اور 5 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔