پاکستان

’ہراساں کیا جارہا ہے‘، شاہ محمود قریشی کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر عدالت سے رجوع

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں سماعت آج ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں سماعت آج ہوگی۔

سابق وزیر خارجہ نے بیرسٹر تیمور ملک کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میںدرخواست دائر کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے عمل کو روکا جائے۔

بلوچ مظاہرین کی گرفتاری، عدالت کا خواتین کو احتجاجی مظاہرین کے منتظمین کے حوالے کرنے کا حکم

عثمان خواجہ کا آئی سی سی کے ایکشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اداکارہ میرا کے گھر لاکھوں مالیت کے زیورات چوری، اپنے ہی ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا