دنیا

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں سنگین اضافہ

2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، کشمیر میڈیا سروس

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوگیا، 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق 18 دسمبر کو بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار 92 بٹالین کے موہل مولا نے خودکشی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ساتھی فوجی نے بتایا کہ موہن مولا اُس وقت ڈیوٹی پر تھے جب انہوں نے خودکشی کی، اس کے علاوہ 19 دسمبر کو بھارت کی سینٹرل ریزیرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے پولیس اہلکار اجے وگہیلا نے بھی خود کو پھانسی لگا لی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی خودکشی کی وجہ فوجی افسران کا ہتک آمیز رویہ اور ضرورت پڑھنے پر ماتحتوں کو چھٹی نہ دینا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، جبکہ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

امریکا: ڈائپر میں پستول کی گولیاں چھپا کر لے جانے والا شخص ایئرپورٹ پر گرفتار

سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ چوتھی بار مؤخر

جمہوریہ چیک: یونیورسٹی کی عمارت میں فائرنگ، 15 سے زائد افراد ہلاک