پاکستان

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر تحریک انصاف کے تحفظات، سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کی سپریم کورٹ میں درخواست، عدالت عظمیٰ سے لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کی ہدایت دینے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ میں یہ درخواست چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے دائر کی جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کی ہدایت دے۔

درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ شفاف انتخابات کے لیے فریقین کو ہدایات جاری کرے۔

اس حوالے سے مزید استدعا کی گئی کہ فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی۔

کمیشن میں دائر درخواست میں مختلف اضلاع کی انتظامیہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے جا رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ آر اوز اور ڈی آر اوز کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی نہیں لیے جا رہے۔

پی ٹی آئی نے موقف اپنایا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کاغذات نامزدگی نہ لیے جانے کے ساتھ ساتھ کچھ اضلاع میں ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی بھی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

سابق چیف جسٹس کے گھر پر حملہ، مبینہ حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ڈان نیوز کو موصول

بالاچ متعدد معصوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی

کے-الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 7 روپے 67 پیسے تک مہنگی کرنے کا فیصلہ