ایئر لائنز کو ایک بار پھر جی پی ایس سگنل کی وصولی میں تعطل کا سامنا
دوران پرواز اچانک جی پی ایس سگنل غائب ہونے کی اطلاع پر سول ایوی ایشن حکام نے دشواری کے متعلق نوٹم جاری کردیا۔
کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں ایر لائنز کو ایک بار پھر جی پی ایس سگنل وصول کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈان نیوز کے مطابق دوران پرواز اچانک جی پی ایس سگنل غائب ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر سول ایوی ایشن حکام نے دشواری کے متعلق نوٹم جاری کیا۔
سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم میں متعلق کپتانوں کو فوری طور اے ٹی سی کو اطلاع دینے کی ہدایت کی۔
چند ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں سگنل کی دشواری رپورٹ ہوئی تھی۔