لائف اسٹائل

2023 میں کون سی ’میمز‘ وائرل ہوئیں؟

'موئے موئے' سے لے کر 'لوکِنگ لائک آ واؤ' تک عوام نے میمز کا سہارا لیتے ہوئے تنقید اور مزاح سے بھرپور تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں۔

سال 2023 کے دوران پاکستان جہاں سیاسی اور معاشی لحاظ سے بے چینی کا شکار رہا وہیں عالمی سطح پر بھی حالات کچھ اچھے دکھائی نہیں دیے، اسی دوران سوشل میڈیا پر سال بھر مزاح سے بھرپور ’میمز‘ گردش کرتی رہیں جو کافی وائرل ہوئیں۔

میمز یا meme انگریزی کی اصطلاح ہے جو سوشل میڈیا پر ہی استعمال کی جاتی ہے، یہ ایک مخصوص خیال، طرز عمل یا انداز کی بنا پر نقل کے ذریعے پھیلتا ہے جو کسی خاص رجحان کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ تحریر، اشاروں یا نقلی تھیم کے ذریعے بھی ہوسکتا ہے، کسی بھی تصویر یا ویڈیو (چاہے وہ سیاسی کیوں نہ ہو) کے اصل سیاق و سباق کا فوری اثر ابھارنے والا فقرہ لکھ کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا جائے تو اسے مِیم کہتے ہیں۔

’موئے موئے‘ سے لے کر ’لوکِنگ لائک آ واؤ‘ تک عوام نے میمز کا سہارا لیتے ہوئے تنقید اور مزاح سے بھرپور تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں۔

آئیے ان میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے ہمیں سال بھر ہنسایا اور سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے بھی کیے۔

’موئے موئے‘

سال 2023 کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ اور وائرل ہونے والی میم ’موئے موئے‘ تھی، دراصل وائرل ٹرینڈ سربیا کی دھن تھی جس نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کررکھا تھا۔

وائرل میم آغاز ٹک ٹاک سے ہوا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ’موئے موئے‘ گانے کا اصل تلفظ نہیں ہے بلکہ یہ ’موئے مور‘ ہے، تاہم جملے کی تکرار نے بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

یہ گانا 8 ماہ قبل جاری ہوا تھا، جسے اب تک 6 کروڑ 30 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

گانے میں ’موئے مور‘ کا مطلب ہے ’ڈراؤنا خواب‘ گانے کی ویڈیو میں جب موئے مور کی دھن گنگنائی جاتی ہے تو گہرے بادل چھائے ہوتے ہیں جو مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

کئی نامور شخصیات بھی اس وائرل ٹرینڈ کا حصہ بنے جن میں بولی اسٹار شہناز گل، آیوشمان کھنا بھی شامل ہیں۔

’مچھلی پلا کھلاؤں تجھے سندھ دریا کے کنارے‘

’مچھلی پلا کھلاؤں تجھے سندھ دریا کے کنارے‘ کا گانا بھی اگست میں وائرل ہوا تھا جسے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

یہ گانا گلوکار ممتاز مولائی نے گنگنایا تھا، ان کی سریلی آواز کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہوئی تھی، گانے میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ سندھ کے عوام امید رکھتے ہیں کہ ترقی کا یہ سفر اب نہیں رکے گا۔

’جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ‘

@dialoguepakistan

Maya Ali hops on ‘just looking like a wow’ trend, watch hilarious video DialoguePakistan Lollywood MayaAli Hilarious Instagram Glamorous ViralPhase JustlookingWaow SocialMedia Trend

♬ original sound - dialoguepakistan - dialoguepakistan

حال ہی میں ایک بھارتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں وہ ایک کپڑے کی دکان میں کھڑی ہیں۔

ویڈیو میں خاتون کپڑوں کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی وائرل ہوئی، بھارتی یوٹیوبر و موسیقار یش راج مکھاٹے سمیت بولی اسٹار اروشی روٹیل اور دپیکا پڈوکون بھی ٹرینڈ میں شامل ہوئیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی اداکارہ مایا علی اور دیگر بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بنے۔

باربی اینڈ اوپن ہائیمر

جولائی 2023 کے دوران ہولی ووڈ کی دو بڑی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہونے پر سماجی پلیٹ فارم ایکس پر میمز کی بھرمار تھی۔

ایک جانب باربی ڈول، گلابی رنگ کے محل نما گھر، رنگا رنگ پارٹی سے بھرپور فلم ’باربی‘ تو دوسری جانب دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ کی داستان پر مبنی فلم ’اوپن ہائیمر‘ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔

’ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اسٹیڈیم خالی، جے شاہ پر میمز کی بھرمار‘

سری لنکا میں ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی انتہائی کم تعداد دیکھنے میں آئی، جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز بھی بن رہیں۔

کئی لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا تو کسی نے میم کے ذریعے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر تنقید کی۔

اس کے علاوہ ایشیا کپ کے دوران کئی میچز بارش سے بھی متاثر ہوئے جن میں پاک بھارت کا اہم میچ بھی شامل تھا۔

’کیج فائٹ‘ ایلون مسک اور مارک زکر برگ

جون 2023 کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو ارب پتی نامور شخصیات ایلون مسک اور مارک زگربرگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ’کیج فائٹ‘ کے لیے للکار رہے تھے۔

20 جون کو ایلون مسک نے ایکس پر ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے بظاہر مذاق میں مارک زکربرگ کو فائٹ کا چیلنج کیا تھا۔

مارشل آرٹ کے ماہر مارک زکربرگ نے بھی 21 جون اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’مجھے لوکیشن بھیجیں‘ جس پر ایلون مسک نے لاس ویگاس لکھ کر ٹوئٹ کیا تھا۔

ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں‘۔

ان کا یہ میسج اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے 6 اگست کو کہا تھا کہ یہ فائٹ ہوکر رہے گی اور اسے ایکس پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

ٹیسلا کے مالک کے اس بیان پر مارک زکربرگ نے بھی ایکس کی حریف ایپ تھریڈز پر اپنے میسج میں کہا تھا کہ وہ ایلون مسک سے آج ہی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ایلون مسک کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کے بھرمار شروع ہوگئی تھی۔

کئی لوگوں نے تو پولنگ کے ذریعے تبصرے کرنے شروع کردیے کہ کتنے لوگ مارک زکربرگ اور ایلون مسک کا ساتھ دے رہے ہیں۔

’باربی بمقابلہ اوپن ہیمر‘، دو بڑی فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہونے کو تیار، ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار

دنیائے ٹیکنالوجی کی 2 ارب پتی شخصیات ایلون مسک اور مارک زکربرگ دنگل کیلئے تیار

محمد عامر کی گیند پر بابر اعظم کا شانداز کور ڈرائیو، ٹوئٹر پر میمز کا طوفان