پاکستان

اللہ نہ کرے الیکشن میں پی ٹی آئی کا سامنا ہو، اس کیلئے چلا کاٹا ہے، شیخ رشید

قلم اور دوات کے نشان سے این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتوں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا سامنا ہو، پی ٹی آئی کے لیے چلا کاٹا ہے۔

؎ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بہادری اور جرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 فروری کو الیکشن کروانے کی تاریخ دی، اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔

انہوں نے کہاکہ قلم اور دوات کے نشان سے این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑ رہا ہوں، میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتوں گا،میڈیا پر 3 حلقوں سے لڑنے کی خبر بے بنیاد ہے۔

شیخ رشید نے کہ اکہ اللہ نہ کرے، پی ٹی آئی کا سامنا ہو، پی ٹی آئی کے لیے چلا کاٹا ہے، بانی چیئرمین کے لیے چلا کاٹا قربانیاں دیں، میں نے اس کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اصلی اور نسلی ہوں، پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ شروع سے اکٹھے ہیں، ہم نے کیا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات ہورہے ہیں، نہ خواہش ہے، جاوید لطیف

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا