پاکستان

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں سونے قیمتوں میں کمی ہوگئی، آج فی تولہ 500 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار روپےکا ہو گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ فی 10 گرام قیمت 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 328 روپے تھی۔

افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

گوجرانوالہ: 9 مئی کینٹ پر حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کا مہارنگ بلوچ سمیت 33 بلوچ مظاہرین کو رہا کرنے کا حکم