پاکستان

لاہور میں دوسرے روز بھی انسداد تجاوزات آپریشن جاری

کسی بھی مزاحمت کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، عوام ازخود تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اپنے قیمتی سامان کو نقصان سے بچائیں، رافعہ حیدر

لاہور میں دوسرے روز بھی انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ پولیس، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور دیگر اداروں کی ٹیمیں تیار، شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ راوی زون میں سرکلر روڈ پر بھاٹی گیٹ سے دہلی دروازے تک انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا، اقبال زون میں ملتان چورنگی سے ٹھوکر تک آپریشن شروع ہوگا جبکہ نشتر زون میں شہنگائی پل سے پل بندیانوالا تک کے علاقے آپریشن میں شامل ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شالیمار زون میں علامہ اقبال روڈ پر دھرمپورہ تا ریلوے اسٹیشن تک علاقے شامل ہیں، سمن آباد زون میں ایل او ایس نالے کے اطراف میں آپریشن کیا جائے گا۔

انہوں نے تنبیہ دی کہ کسی بھی مزاحمت کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، عوام ازخود تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اپنے قیمتی سامان کو نقصان سے بچائیں۔

یاد رہے کہ انسداد تجاوزات آپریشن کے پہلے روز بڑی تعداد میں گرفتاریاں، جرمانے اور تجاوزات قبضے میں لی گئی تھی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال

سندھ ہائیکورٹ نےگیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کردیا

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات: عدالت کا الیکشن کمیشن کو 22 دسمبر سے پہلے فیصلے کا حکم