پاکستان

کراچی: سندھ رینجرز، واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی، 6 غیرقانونی کنکشن ختم، 3 ملزمان گرفتار

چوری شدہ پانی سے بڑے پیمانے پر غیرقانونی برف خانہ چلایا جارہا تھا، قومی خزانے کو سالانہ تقریباً 35 کروڑ روپے نقصان ہو رہا تھا، ترجمان رینجرز

سندھ رینجرز اور واٹر کارپوریشن نے مشترکہ کارروائی میں کراچی کے علاقے ناظم آباد سے 8 انچ کے 6 غیرقانونی کنکشن ختم کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن میں پانی چوری میں استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی موٹریں، پمپ اسٹیشن اور تاریں بھی برآمد ہوئیں۔

چوری شدہ پانی سے بڑے پیمانے پر غیرقانونی برف خانہ چلایا جارہا تھا، پانی چوری سے تقریباً 35 کروڑ روپے سالانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔

آپریشن کے بعد یومیہ 48 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

کراچی میں محکمہ انسداد دہشتگردی کا آپریشن، 6 مشتبہ افراد گرفتار

’اینیمل‘ فلم میں وحشی ولن کو مسلمان کیوں دکھایا گیا؟

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز