پاکستان

کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، سردی کی شدت بڑھ گئی

کم سے کم پارہ 11.5 ریکارڈکیا گیا، آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نےکراچی کارخ کرلیا، سردی کی شدت بڑھ گئی.

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم پارہ 11.5 ریکارڈکیا گیا، آج بھی تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ہواؤں کی رفتار4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید بتایا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ جنوری سے شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

سیالکوٹ: پیٹرول پمپ پر ٹائر شاپ میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق

پولیس نے بلوچ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا

کمشنر لاہور کا علی الصبح شہر کا دورہ، کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کا کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت