پاکستان

راولپنڈی: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ

پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایئر پورٹ منتقل کردیا، ذرائع
|

راولپنڈی میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم جج اور ان کا عملہ محفوظ رہا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر راولپنڈی میں فائرنگ کی گئی۔

تاہم فائرنگ سے جج اور ان کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ایئر پورٹ منتقل کردیا۔

بعد ازاں پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں مشکوک شخص نے روکے جانے پر فائرنگ کردی۔

راولپنڈی پولیس نے ملزم شایان ذوالفقار کو حراست میں لے کر تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا۔

پولیس نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج کے اسکواڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم جج اور پولیس اسکواڈ محفوظ رہے۔

راولپنڈی پولیس نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کی تردید کردی۔

شاداب خان ڈی ایس پی بن گئے، پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر

پاکستان بھر میں رواں سال ایچ آئی وی کے 9 ہزار کیس رپورٹ

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر 18 روز بعد جیل سے رہا