پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر 18 روز بعد جیل سے رہا

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کے واقعات میں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں رکھا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مردان کی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 18 دن کے بعد رہائی ملی ہے۔

انہیں 9 مئی کے واقعات میں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں رکھا گیا تھا۔

اسد قیصر کی رہائی کے بعد ان کے استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔

رہائی کے بعد اسد قیصر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔