پاکستان

سال2024 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟

حکومت نے آئندہ سال 2024 میں ہونے والی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 16 عام تعطیل ہوں گی۔

حکومت نے آئندہ سال 2024 میں ہونے والی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 میں مجموعی طور پر 39عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی جن میں سے 16عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

سال 2024 کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کی شکل میں ہو گی جبکہ 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ یکم مئی2024 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہو گی جبکہ 10سے12 اپریل 2024 تک عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 17 سے 19جون 2024 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی جبکہ 16 اور 17 جولائی 2024 کو نو اور 10 محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

14اگست2024کو یوم آزادی اور 16ستمبر 2024 کو عید میلادالنبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی۔

9 نومبر 2024 کو یوم اقبال جبکہ 25 دسمبر 2024 کو یوم قائداعظم و کرسمس کی عام تعطیل ہوگی، اسی طرح 26 دسمبر 2024 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد ایک دن کی عام تعطیل ہو گی۔

سال2024 کیلئےاسلامی چھٹیاں چاند کی متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں لیکن چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سال2024 میں یکم جنوری،11 مارچ، یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلمان سرکاری ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی اور اسی طرح غیرمسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو میڈل ’آرڈر آف دی اسٹار آف اردن‘ سے نواز دیا گیا

نیپرا نے بجلی 1.15 روپےفی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

ہانیہ عامر اور مداحوں کو گھورتے رہنے کی بادشاہ کی ویڈیو وائرل