پاکستان

کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

2 مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور دکان میں داخل ہوکر فائرنگ کی، مقتول شہزاد جعفرانی لکڑی کے کاروبار سے وابستہ تھا، تاجر رہنما شرجیل گوپلانی

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ 2 مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور دکان میں داخل ہوکر فائرنگ کی، مقتول شہزاد جعفرانی لکڑی کے کاروبار سے وابستہ تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول بہادرآباد کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کا بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار

ہانیہ عامر اور مداحوں کو گھورتے رہنے کی بادشاہ کی ویڈیو وائرل

فواد چوہدری کا جیل سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ