پاکستان

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل

ایک سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 21.80 فیصد سے کم کرکے 21.37 فیصد کردیا گیا جبکہ سروا سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رہے گا، نوٹیفیکیشن

حکومت پاکستان نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.46 سےکم کرکے 14.34 فیصد کردیا گیا، پینشنرز، بہبود، شہدا سرٹیفکیٹ کامنافع 16.32 سے کم ہوکر 16.08 فیصد ہوگیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 16.08 سے کم کرکے 15.12 فیصد مقرر کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 18.17 سے کم کرکے 16.53 فیصد کردیا گیا، سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 20.57 فیصد پر برقرار ہے، 5سالہ سروا اسلامک ٹرم سرٹیفکیٹ کا منافع 15.72 فیصد سے کم کرکے 15.66 فیصد کردیا گیا جبکہ 3سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 18.23 فیصد سے کم کرکے 18.00 فیصد کردیا گیا۔

ایک سالہ سروا اسلامک سرٹیفکیٹ کا منافع 21.80 فیصد سے کم کرکے 21.37 فیصد کردیا گیا جبکہ سروا سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رہے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جا رہے ہیں، لطیف کھوسہ

الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیسے کی جاتی ہے؟

مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام بن چکا، اقوام متحدہ