پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جا رہے ہیں، لطیف کھوسہ

ہمارے امیدوار جیل میں بھی ہوئے تو ہم وہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ تاریخ ان کی مرضی کی ہو، رہنما تحریک انصاف

تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جا رہے ہیں اور ہمارے امیدوار جیل میں بھی ہوئے تو ہم وہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل حلقہ بندیوں پر اعتراض کرنے جارہے ہیں اور کل تمام ہائی کورٹس میں درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ تاریخ ان کی مرضی کی ہو، یہ کسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟۔

سینئر وکیل نے مزید کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی فریق بنارہےہیں اور اس سلسلے میں کل تمام ہائی کورٹس میں رٹ جمع کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا وقت گزر چکاہے اور ہمارے امیدوار جیل میں بھی ہوئے تو ہم وہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جا رہے ہیں۔

مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام بن چکا، اقوام متحدہ

اووربلنگ کے معاملے پر بجلی کمپنیوں کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا، چیئرمین نیپرا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 900 روپے اضافہ