پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 900 روپے اضافہ

سونا فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہوگیا، سونے کی فی دس گرام قمیت میں 771 روپے اضافہ ہوا۔

پاکستان بھر میں آج فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا، 900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی 10 گرام قیمت 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 328 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 18ہزار 500 روپے تک کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ سونے کی فی 10 گرام قیمت 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار328 روپے ہوگئی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او کا حکم نامہ واپس

عام انتخابات کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں دوبارہ سنیں گے، سپریم کورٹ

لاہور ہائیکورٹ کی نگران وزیر اعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت سے معذرت