پاکستان

آئین و قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر پنجاب

8 فروری کو ہونے والے پورے انتخابی عمل کے دوران کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی، سعید گل کی ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو

الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سیکیورٹی دینے کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والےاداروں سے بھی مدد لی جائے گی، پنجاب میں پچاس ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن ڈھائی لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرو اور ڈی آر او کے افس میں کاغذات نامزدگی بھجوا دیے گئے ہیں، امیدوران ان کے آفس سے فارم حاصل کرکے بائیس دسمبر تک جمع کروا سکتے ہیں۔

انوہں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدوار کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا الیکشن لڑنے کے لیے اہل نہیں ہوگا ۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

امیدوار آج صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا عمل آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار 30 ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار 20 ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے۔

ملک میں 16لاکھ 5 ہزار نوجوان ووٹرز کا اضافہ، کل تعداد 12کروڑ 85 لاکھ سے زائد ہوگئی

قومی ٹیسٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، خرم شہزاد انجری کا شکار

یومیہ بیکنگ سوڈے کا پانی پینے کا مشورہ دینے پر عائشہ عمر پر تنقید