پاکستان

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کے دوران سیاسی و سفارتی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران سیاسی و سفارتی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ سیاسی و سفارتی تعلقات، فوجی تعاون سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اردن کے کنگ عبداللہ نے پروقار تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ’آرڈر آف دی اسٹار آف جارڈن‘ سے نوازا۔

بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے اردنی ہم منصب میجر جنرل یوسف احمد اور اردنی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد حیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

پاکستان، امریکا کے ساتھ مضبوط روابط کو وسیع کرنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف

حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

سی پیک منصوبوں سے 2 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملا، مرتضیٰ سولنگی