پاکستان

عمر ایوب کی اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل درخواست پر پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی۔

عمر ایوب کے وکیل نے بتایا کہ حکومت مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے میں دانستہ تاخیر کی کر رہی ہے، یہ رپورٹ پیش نہ کر کے ٹیکنیکل طور پر الیکشن سے روکنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے ہاتھوں ہراساں کیے جانے کا بھی الزام لگایا، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی میں اگر کوئی کیسز ہیں تو اس کی تفصیلات بتائے۔

بعد ازاں عدالت نے سرکاری وکیل کو کل مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر نے کل (19 دسمبر) لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

نواز شریف، آصف زرداری، یوسف گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس، نیب سے 4 جنوری تک رپورٹ طلب

سارہ انعام قتل کیس، مجرم شاہ نواز امیر کی سزائے موت کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر