دنیا

طالبان کو امریکا نہیں افغان آرمی کا اسلحہ ملا، ترجمان نیشنل سیکیورٹی

کچھ افغان فوجیوں نے لڑائی نہ کرنے کا کہا اور ہتھیار ڈال دیے، طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، جان کربی

ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل جان کربی نے کہا ہے کہ جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں، افغان آرمی کے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے بتایا کہ ہم نےافغانستان سےانخلا کےدوران ہتھیار نہیں چھوڑے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکاکا دیرینہ شراکت دار رہےگا، پاکستان کو تاحال سرپار سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔

جان کربی نے بتایا کہ ہم نے افغانستان سے انخلا کے دوران ہتھیار نہیں چھوڑے، ہم نےکانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی مدد کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ افغان فوجیوں نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا کہا اور ہتھیار ڈال دیےطالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے اندر حملے کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ حاصل کرلیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے نے صورت حال پر اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جو دہشت گرد پاکستان کے اندر حملے کرتے ہیں ان کو افغانستان میں میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ مل گیا ہے۔

8 ستمبر 2023 کو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ جو اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا وہ اب دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ لگ چکا ہے، ہمیں تشویش ہیں کہ وہ پاکستان سمیت خطے کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ ہمیں تشویش ہے کہ جو اسلحہ موجود ہے وہ پاکستان سمیت خطے کے لیے خطرہ ہے کیونکہ جو اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا وہ اب دہشت گرد گروپس کے ہاتھ لگ چکا ہے۔

بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر

حکومت نے بینکوں سے 7 گنا زیادہ قرضہ لے لیا

پاکستان ریلوے نے 16 ماہ بعد عوامی ایکسپریس بحال کردی