دنیا

آئس لینڈ میں سیکڑوں زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹ گیا

آسمان پر سرخ اور راکھ کے بادل فضا میں پھیل گئے، ابلتے لاوے نے کئی مربع کلو میٹر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

آئس لینڈ کے جزیرہ ریکیجینز میں گزشتہ ہفتوں سے جاری سیکڑوں زلزلوں کے بعد بالاآخر آتش فشاں پھٹ گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 18 دسمبر کی رات مقامی وقت 10 بجکر 17 منٹ پر آتش فشاں پھٹنا شروع ہوا جس کے بعد آسمان پر سرخ اور راکھ کے بادل فضا میں پھیل گئے، ابلتے لاوے نے کئی مربع کلو میٹر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد دارالحکومت کے جنوب مغرب میں واقع علاقے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے کی لائیو اسٹریم کی جانے والی فوٹیج بھی جاری کی گئی۔

آئس لینڈ شمالی بحر اوقیانوس میں آتش فشاں کے گرم مقام کے اوپر واقع ہے اور یہاں تقریباً ہر چار سے پانچ سال بعد آتش فشاں پھٹتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 3 بجے تک آتش فشاں پھٹنے کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکا کہ یہ کب تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ 2010 میں Eyjafjallajokull نامی آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں پورے یورپ میں کئی روز تک پروزایں معطل کردی گئی تھیں، راکھ کے بادل فضا میں پھیلنے کی وجہ سے ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کے انجن کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

کیپٹل ہل حملہ کیس: ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے نااہل قرار

طالبان کو امریکا نہیں افغان آرمی کا اسلحہ ملا، ترجمان نیشنل سیکیورٹی

اٹلی: بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں پاکستان جوڑے کو عمر قید کی سزا