پاکستان

وکیل تحریک انصاف نے بانی چیئرمین سے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مشاورت کی اجازت مانگ لی

اڈیالہ جیل کے حکام ہمیں دستاویزات کےساتھ اندر نہیں جانے دیتے، عمران خان سے جیل میں مشاورت کی اجازت دی جائے، شعیب شاہین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے جیل میں عمران خان سے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مشاورت کرنے کی اجازت مانگ لی۔

شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کے حکام ہمیں دستاویزات کے ساتھ اندر نہیں جانے دیتے۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس معاملے کا تعلق ہم سے نہیں ہے، جس پر شعیب شاہین نے جواب دیا کہ یہ معاملہ صاف و شفاف الیکشن کا ہے آپ سن سکتے ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ اب تو آپ کا چیئرمین کوئی اور ہے پھر مشاورت کس سے کرنی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں ان کے بغیر ٹکٹس نہیں دے سکتے۔

انہوں نے استدعا کی کہ سینئر وکلا جائیں گے آپ اجازت دلوائیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم دیتے ہیں۔

خواجہ آصف کی ایما پرمیرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، عثمان ڈار کی والدہ کا الزام

’اینیمل‘ پر پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کا ایکشن سین کاپی کرنے کا الزام

9 مئی کے مقدمات، حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع