سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو براہ راست فیس بک پر شیئر کرنے کا فیچر موجود ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نت نئے فیچرز پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بہترین فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر براہ راست شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز ایک ہی کمپنی میٹا کی ملکیت ہیں اور پہلے ہی میسیجنگ ایپلی کیشن کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو براہ راست فیس بک پر شیئر کرنے کا فیچر موجود ہے۔

لیکن اب واٹس ایپ کی اسٹوری یا اسٹیٹس کو فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیے جانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین نے فیچر کی آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دے دی۔

فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف اپنے واٹس ایپ پر کوئی اسٹوری یا اسٹیٹس شیئر کرے گا تو اسے مذکورہ اسٹوری کو فیس بک کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

صارف کو اسٹوری کو شیئر کرنے کے آپشن ایک بار کی صورت میں وہیں نظر آئیں گے، جہاں اب فیس بک پر اسٹوری کو شیئر کرنے کا فیچر نظر آتا ہے۔

ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو اگلے چند ماہ میں پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو ضم کرنے کا کام مکمل

انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا مزہ ایک ساتھ

فیس بک کا اپنی تمام میسجنگ ایپس اکھٹی کرنے کا فیصلہ